مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ رومانیہ کے وزیراعظم وکٹر پونٹا گزشتہ دنوں نائٹ کلب میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد عوام کے شدید احتجاج پر مستعفی ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم پونٹا کے خلاف گزشتہ روز مظاہرین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھا جس میں ان کی حکومت پر بد عنوانی اور نائٹ کلب میں ناقص انتظامات پر وزیراعظم سے استعفی کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔ جب کہ ان پر پہلے ہی فراڈ، ٹیکس،چوری اور منی لانڈرنگ کے مقدمات کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں رومانیہ کے نائٹ کلب میں آتشزدگی کے باعث 30 کے قریب افراد ہلاک جب کہ 150 زخمی ہوگئے تھے جن میں سے بیشتر اب بھی تشویشناک حالت میں اسپتال میں ہیں۔
رومانیہ کے وزیراعظم وکٹر پونٹا گزشتہ دنوں نائٹ کلب میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد عوام کے شدید احتجاج پر مستعفی ہوگئے ہیں۔
News ID 1859358
آپ کا تبصرہ